Thursday, 13 July 2017

سی پیک منصوبے میں کھدائی کے دوران نکلنے والی ہزاروں سال پرانی قبر میں میت کا کفن بلکل بے داغ/C,Pack #digging#old grave#save as well as new.

Copied by, Ahmad Bilal
فتح جنگ (اے این این)ڈھوک سیداں میں سی پیک روٹ میں آنے والی قبر سے میت کی منتقلی۔5سال پرانی میت کا کفن محفوظ تھا۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے نواحی گاؤں ڈھوک سیداں میں زیر تعمیر سی پیک روٹ میں آنے والی ایک قبر سے میت کو مرکزی قبرستان بابا کریم شاہ منتقل کر دیا گیا۔قبر کشائی پیر سید تبسم شاہ بخاری کی زیر نگرانی کی گئی اور تمام شرعی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔5سال قبل فوت ہونے والے

پیر بخش نامی بزرگ کا کفن بدستور محفوظ تھا۔میت کو لواحقین کو دیکھنے کی اجازت نہیں دی

گئی اور اسے تابوت میں بند کر کے ڈھوک سیداں کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ڈھوک سیداں مسجد کے خطیب خالد قریشی کے مطابق مرحوم خوش اخلاق ،نیک اور سادہ طبعیت کے انسان تھے اور کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی۔مرحوم کے ایک صاحبزادے حافظ قرآن ہیں اور درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔