فرسٹ ایڈ دو طرح سے ہو سکتی ہے 1:فرسٹ ایڈ کٹ کے ساتھ
2:فرسٹ ایڈ کٹ کے بغیر
عموماً فرسٹ ایڈ کٹ بہت کم مواقعوں پر دستیاب ہوتی ہے اس لیے اس کورس میں میں آپ کو فرسٹ ایڈ کٹ کے بغیر مریض کی ابتدائی طور پر مدد کرنا سیکھاوں گا
مریضوں کی اقسام اور ان پر فرسٹ ایڈ اپلائے کرنے کے مختلف طریقے:
1:اگر آپ کسی ایسے مریض کے پاس ہیں جسکا سڑک پر ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے تو سب سے پہلے آپ دیکھیں گے کہ اگر میں اس کے پاس جاتا ہوں تو مجھے تو کوئی خطرہ نہیں یعنی آپ مریض کے ارد گرد دیکھیں کہ کوئی خطر ناک چیز تو نہیں پڑی جیسے کہ کانچ وغیرہ یا مریض اگر سڑک کے درمیان میں ہے تو اسے سائڈ پے لے آئیں تاکہ آپ کو کوئی نقصان نہ ہو۔اس کے بعد آپ مریض کے پاس جائیں اور دیکھیں کہ خون بہ رہا ہے یا نہیں اگر جسم سے خون بہ رہا ہو تو سب سے پہلے خون کو روکیں۔خون کو روکنے کے لیے آپ اپنے رومال یا پاس موجود کسی بھی کپڑے کو زخم پر باندھ سکتے ہیں۔اگر خون نہیں رک رہا تو پھر ایک اور کپڑا زخم سے تھوڑا اوپر باندھ دیں۔کپڑا صاف ہونا چاہیے اگر صاف نہ ملے تو پھر زخم پر باندھنے کی بجائے زخم والی جگہ سے تھوڑا اوپر باندھ دیں۔ بس خون کو بہنے سے روک دیں۔اسکے فوراً بعد ایمبولیس سروس کو کال کریں ۔
ایمبولیس سروس کو کال کرنے کا طریقہ:
کال کرنے کے بعد سب سے پہلے آپ انہیں اپنا نام اور فون نمبر لازمی بتائیں اگر آپ کا فون نمبر وہی ہے جس سے آپ نے کال کی ہے تو پھر فون نمبر بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔اسکے بعد آپ بتائیں کہ فلاں شخص اچانک اس وجہ سے گر گیا ہے اور اسے اسطرح کی چوٹ آئی ہے۔آپ مہربانی کر کے فلاں جگہ پر گاڑی لے کر آ جائیں۔یہ بات زہن میں رکھیں کہ اپنا نام اور فون نمبر پہلے بتائیں اور اگر مریض ایک سے زیادہ ہیں تو یہ بھی ضرور بتائیں پھر چوٹ کی نوعیت بتائیں اور اپنا ایڈریس سب سے آخر پے بتائیں۔اور فون کرنے میں زیادہ وقت ضائع نہ کریں یاد رکھیں کہ فرسٹ ایڈ کے لیے آپ کے پاس صرف دس منٹ کا وقت ہوتا ہے اور ان دس منٹ کو گولڈن Ten منٹس کہا جاتا ہے جس میں آپ مریض کی 70 فیصد زندہ رہنے کی امید بڑھا سکتے ہیں لیکن اگر آپ نے وہ دس منٹ ضائع کر دیے تو سمجھ لیں مریض آدھے سے زیادہ موت کے گڑھے میں اتر چکا ہے ۔
خون روکنے کے فوراً بعد آپ چیک کریں کہ کیامریض کو سانس آ رہا ہے یا نہیں ؟ اگر محسوس ہو رہا ہے کہ مریض کو سانس آ رہا ہے تو اسکا مطلب ہے مریض بچ سکتا ہے۔سانس چیک کرنے سے پہلے آپ مریض کو بلا کر بھی دیکھ سکتے ہیں ۔سانس کو چیک کرنے کے لیے آپ مریض کے جسم کو غور سے دیکھیں کہ کیا وہ اوپر نیچے ہو عہا ہے یا نہیں اسکے علاوہ آپ اسکی ناک کے بلکل نیچے اپنی انگلی رکھ کر محسوس کر سکتے ہیں۔ اگر سانس نہیں آ رہا تو پھر آپ مریض کی نبض کو چیک کریں کہ کیا نبض چل رہی ہے یا نہیں نبض چیک کرنے کے لیے آپ اپنے دائیں ہاتھ کی پہلی دو انگلیاں مریض کی گردن کے بلکل درمیان میں رکھ کے دائیں طرف کھینچے اگر آپ اپنے جسم پے اسطرح ابھی کر کے دیکھیں گے تو آپکو اپنی انگلیاں دائیں طرف کھینچنے پر تھوڑا سا آگے جا کہ ایک ابھری ہوئی نالی محسوس ہو گی مریض کہ جسم پے بھی اگر یہ نالی محسوس ہو تو سمجھ لیں کہ وہ بچ سکتا ہے لیکن اگر نہ ہو تو پھر سمجھیں کہ مریض کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اس صورت میں جو کام مریض کر رہا تھا اب وہ کام آپ کریں گے یعنی اب آپ کو مریض کا دل بننا ہے اسکے کیے آپ مریض کی چھاتی پر دباؤ ڈالیں گے ۔اسے Chest compressions کہا جاتا ہے ۔
Chest compressions
کا طریقہ،
اس کے لیے آپکو اپنی بائیں ہاتھ کی انگلیاں اپنی دائیں ہاتھ کی انگلیوں میں اسطرح ڈالنی ہیں کہ دائیں ہاتھ کا اگلا حصہ زمین کی طرف ہو اب انگلیوں کو بند کر کے مٹھی بنا لیں اب آپ کو اپنے دائیں ہاتھ کے تلے کو مریض کے دل پر رکھنا ہے دل پر رکھنے کے لیے سب سے پہلے آپ مریض کی قمیض یا شرٹ وغیرہ کے بٹن کھول دیں اسطرح کہ دل والی جگہ بلکل واضح نظر آئے دل ڈھونڈنے کے لیے آپ اپنی ایک انگلی کا استعمال کر سکتے ہیں اسطرح کہ انگلی کو مریض کی گردن کے بلکل درمیان میں رکھیں اور اسے نیچے کی طرف کھینچے نیچے کی طرف کھینچتے ہی آپکو ایک ہڈی محسوس ہو گی تھوڑا سا اور نیچے کی طرف کھینچیں گے تو آپکو ہڈی ابھری ہوئی نظر آئے گی بس ٹھیک اسی جگہ پر دل ہوتا ہے آپ نے اپنی مخصوص مٹھی کے تلے کوبلکل اسی جگہ پر رکھنا ہے اور کمپریشنز دینے شروع کر دینے ہیں یعنی مٹھی کو اوپر اٹھانا ہے پھر نیچے پھر اوپر اسطرح سے تب تک کرتے رہنا ہے جبتک ایمبولیس نہ آ جائے ۔کمپریشنز دیتے وقت اپنے بازو بلکل سیدھے رکھیں اور مریض کے بلکل قریب ہو کر بیٹھیں۔ جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔بڑے آدمی کے لیے آپ 2 انچ نیچے تک دباو ڈال سکتے ہیں جبکہ بچے کے لیے 4 سینٹی میٹر تک۔اور chest compressions کی پریکٹس کبھی بھی تندرست شخص پر نہ کریں صرف اس مریض پر کریں جسے ضرورت ہو یعنی ایسا مریض جسے نہ تو سانس آرہی ہو نہ ہی نبض چل رہی ہو اور نہ ہی وہ ہل چل رہا ہو جیسا کہ پہلے بتایا گیا۔اس سب کام کے لیے آپ کے پاس صرف 5 منٹ ہوں گے یعنی خون بند کرنے سے لے کر Chest compressions تک۔